کراچی میں بغیر رجسٹریشن گاڑیاں سڑک پر لانے پر پابندی ، ڈمپرز کے اوقات بھی تبدیل
ہیوی ٹریفک کےلیے سندھ حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہوگا، شرجیل میمن


سندھ حکومت نے بغیر رجسٹریشن کی گاڑی کو سڑک پر لانے پر پابندی عائد کردی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ واٹر بورڈ نے واٹر ٹینکرز کو بار کوڈز جاری کردیے ہیں جس سے گاڑی کی فٹنس چیک ہوسکے گی، ایسے واٹر ٹینکرز جو رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں روکا جائےگا، جن ٹینکرز پر واٹر بورڈ کا بار کوڈ نہیں ہوگا انہیں اجازت نہیں ہوگی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک کےلیے سندھ حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہوگا مگر ہیوی ٹریفک کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے وقت دیا گیا ہے، جو ہیوی ٹریفک دیگر صوبوں سے آرہی ہیں ان کے لیے بھی سندھ سے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے۔
صوبائی وزیر نے بتایاکہ قانون کے مطابق کوئی بھی گاڑی جب تک رجسٹر نہیں ہوگی شو روم سے باہر نہیں آسکتی، پیر تک کوئی غیر رجسٹرڈگاڑی شو روم سے باہر نکلی تو اس شوروم کو سیل کیاجائیگا اور گاڑی ضبط ہوگی جب کہ دیگر صوبوں کے لیے آنے والی امپورٹڈ گاڑیاں بھی کیرئیر میں جائیں گی۔
شرجیل میمن نے نےکہا کہ شہر میں ڈمپرز کا وقت رات 11 سے شام 6 بجے تک تھا جسے اب رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ ہفتوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا جس میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کی ٹکرز سے کئی شہری جاں بحق ہوگئے۔

جرات اور بہادری کی اعلی مثال،حوالدار لالک جان کا 26 یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان میں طوفانی بارشیں، آسمانی بجلی اور دیوارگرنے سے بچی سمیت 3 جاں بحق،کراچی میں موسم خواشگوار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 33 ہزار کی سطح عبور کر گیا
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی میں بھارتی اجارہ داری،جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر انڈین تعینات
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 81 ہوگئیں، 41 افراد لاپتہ
- 3 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پاکستانی فلم’ دیمک ‘کا بڑا اعزاز،ایس سی او فلم فیسٹیول میں بیسٹ ایڈیٹنگ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

افراط زر گزشتہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا، گورنر اسٹیٹ بینک
- ایک گھنٹہ قبل

برکس نے امریکہ اور اسرائیل کا نام لیے بغیر ایران سر زمین پر حملوں کی شدید مذمت
- 2 گھنٹے قبل

سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر کی’’ چیئرمین پنجاب سنسر بورڈ‘‘ کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت
- 3 گھنٹے قبل

ننگر پارکر: 12 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے ، 11 کو بچا لیا گیا ، ایک جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

سوات: چھٹی پر گھر جانے والے مدرسے کے طالب علموں کی وین گہری کھائی میں جا گری
- 9 منٹ قبل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی علالت کے باعث انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل