Advertisement
پاکستان

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعظم کی عدم شرکت پر بلاول بھٹو نے سوال اٹھا دیا

اسلام آباد: چیرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اتنی اہم بریفنگ ہے وزیر اعظم عمران خان کیوں نہیں آئے۔ وزیر اعظم کو آج یہاں موجود ہونا چاہیئے تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 2nd 2021, 2:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدار ت جاری ہے۔پارلیمانی کمیٹی میں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری نے عسکری قیادت سے سوالات کئے۔

ذرائع کے مطابق  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سی پیک کے مستقبل، خطے کی موجودہ صورتحال پر سوالات کئے، بلاول بھٹو زرداری نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر سوالات کئے ۔ پارلیمانی کمیٹی میں اب تک 4 شرکاء نے سوالات کئے ہیں ۔پارلیمانی کمیٹی کے شرکاء کا عسکری قیادت سے سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر بلاول بھٹو نے سوال اٹھا دیا ۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اتنی اہم بریفنگ ہے وزیر اعظم عمران خان کیوں نہیں آئے،وزیر اعظم کو آج یہاں موجود ہونا چاہیئے تھا۔

بلاول بھٹو کی جانب سے وزیراعظم کی عدم موجودگی کا نکتہ اٹھانے پر فوجی قیادت نے جواب دیا۔

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے  جواب دیا کہ  ہمیں تو بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ وزیراعظم ایوان میں آئیں ۔جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ  قومی سلامتی کا معاملہ ہے،وزیراعظم کو قیادت کرنا چاہئیے تھی۔

ذرائع کے مطابق  تین حکومتی اراکین نے بھی وزیراعظم کے  معاملے پر عسکری قیادت کو حکومتی موقف کی تصدیق کردی۔

Advertisement
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 16 گھنٹے قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
Advertisement