ویب ڈیسک : کورونا وائرس کی علامات میں ایک اہم علامت سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محرومی ہے، کورونا کے کچھ کیسز میں مریضوں کوسونگھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسی کیفیت کو پیروسمیا یا اولفیکٹری ہیلوسینیشنز کہا جاتا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی ان علامات میں سے کسی ایک میں بھی مبتلا ہونیوالا شخص ڈپریشن یا افسردگی کا شکار ہو سکتا ہے۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق یادداشت کے کھو جانے سے جذبات اور یادیں بھی متاثر ہوتی ہیں، خاص طور پر طویل المعیاد یادیں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کے سامنے والے حصے میں موجود اولفیکٹری بلب کے ذریعے کسی بھی قسم کی بو کو پہچاننے میں مدد ملتی ہے۔ یہاں موجود اعصابی ریسیپٹرز کے ذریعے خوشبو یا بدبو دماغ کے ان حصوں کو پہنچتی ہے جن کا تعلق جذبات اور یادداشت سے ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کسی نہ کسی چیز کی بو سے لوگوں کی یادیں بھی منسلک ہو سکتی ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی مخصوص بو کسی ایسی یاد کو جنم دے جو کچھ لوگوں کے لیے خوشگوار نہیں ہوتیں۔ اس سب سے یہ نتیجہ نکلا کہ سونگھنے کی حس ہمارے جذباتی تجربات سے وابستہ ہوتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق سونگھنے کی حس اور افسردگی کے مابین ایک باہمی رشتہ ہے کیونکہ سونگھنے کے احساس سے محرومی افسردگی کے جذبات کو تیز کرتا ہے اور یہ افسردگی سونگھنے کی حس کے احساس کے کھو جانے کا باعث بن سکتی ہے۔
اس تحقیق میں 322 افراد کو شامل کیا گیاجو کہ کورونا سے متاثر تھے اور ان کی سونگھنے کی حس مکمل یا جزوی طور پر غائب تھی، ان میں سے 56 فیصد افراد کاکہنا تھا کہ سونگھنے کی حس متاثر ہونے سے ان کی زندگی میں خوشی جیسے غائب ہوگئی ہے جبکہ 43 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں۔
کورونا وائرس کا اثر صرف ہمارے جذبات پر نہیں ہوتا بلکہ یہ ہماری یادوں کو بھی ابھارتا ہے۔ذرا تصور کریں کہ جذبات اور یادوں سے بھر پور زندگی سے اچانک یہ سب ختم ہو جائے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے دو ماہ بھی اگرمریض کی سونگھنے کی حس بحال نہیں ہوئیں تو وہ چند ٹوٹکوں کے ذریعے اپنی حس کو واپس لانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل





.jpeg&w=3840&q=75)

