Advertisement
پاکستان

وزیرخارجہ اپنی جماعت کیلئے بڑا خطرہ بننے والے ہیں : بلاول بھٹو

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیرخارجہ اپنی جماعت اور وزیراعظم کیلئے بڑا خطرہ بننے والے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 1st 2021, 4:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  اور شاہ محمود قریشی کے درمیان   سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔   بلاول بھٹو نے دوران سیشن  اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ رولز کے مطابق بات کرنے دیں، فاضل ملتان کے ممبر نے میرا نام لیا اس لیے میں ان کی بات کا جواب دیتا ہوں ۔  ورنہ میں دیکھتا ہوں کہ عمران خان کیسے تقریرکرتے ہیں ، لگتا ہے شاہ محمود قریشی نہیں چاہتے کہ عمران خان تقریر کرے ۔انہوں نے وزیرخارجہ کانام لیے بغیر  کہا   کہ خان صاحب نہیں جانتے کہ شاہ محمود کیا چیز ہیں ،  عمران خان کو کہیں کہ ان کو پہچانیں ۔ میں نے  ملتان کے فاضل ممبر کو بچپن سے جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے دیکھا ہے ۔ ہم نے شاہ محمود قریشی کو وزارت سے فارغ کیا تھا  ۔

پی پی پی کے چیئرمین  نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی کے ارکان حکومتی پارلیمانی ممبروں کی تقریریں سنتے، اگر پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ  کے ڈیکورم کا احترام کرتے ، یہاں سندھ اسمبلی کے معاملے پر بات نہ کریں۔

بلاول بھٹو کے بیان  کے بعد وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی    نے   ردعمل   دیتے ہوئے  کہاکہ  میں بلاول اور ان کے بابا کو جانتا ہوں ، نہیں معلوم تھا کہ میری  ایک تقریر سے   بلاول  اتنا پریشان ہوجائےگا ۔ ابھی بچے کو کچھ وقت لگے گا۔لکھی ہوئی دو چار پرچیاں  بچے کو پکڑا دیتے ہیں  تو وہ آٹو آن ہوجاتا ہے ۔انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ووٹوں سے گیلانی آج تک لیڈر آف اپوزیشن بنا ہوا ہے ۔ 

 بلاول کی تقریر سے قبل شاہ محمود قریشی نے چئیرمین پی پی پی  پر طنز  کرتے ہوئے کہا تھا  کہ پیپلز پارٹی حزب اختلاف کے ممبرز کوسندھ اسمبلی میں بات کرنے سے  روکتی ہے  اس لیے  پارلیمنٹ کے ڈیکورم کی  بات   نہ کرے ۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن  ارکان  کو مقررہ مدت سے زیادہ بولنے کے لئے زیادہ وقت دیا ہے۔ اپوزیشن کس بنیاد پر اس بجٹ کو مسترد کر رہی ہے؟ اکثریت کی رائے کو تسلیم کرنا پارلیمانی حکمنامہ ہے  ۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  بجٹ اجلاس ہر پاکستانی کیلئےشرمندگی کاباعث بن چکا ہے۔پی  پی پی اس بجٹ کو  مسترد کرتی ہے تو  172 ممبران پورا کرنے کیلئے حکومت کی دوڑیں سب نے دیکھیں، اگر دھاندلی نہ ہوتی تو مطلوبہ ووٹ پورے نہیں تھے، بجٹ اجلاس عوام کے لئے بے عزتی کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ کل بجٹ پراسیس کا اہم ترین دن تھا، کون جانتا تھا یہ بجٹ اجلاس معاشی تباہی کا بجٹ ہے ،  ہرممبرکا حق ہے کہ اپنا ووٹ ریکارڈ پر لے کرآئے لیکن گزشتہ روز اسپیکر نے ہمیں بولنے کی اجازت نہیں دی۔

بلاول بھٹو  نے  مزید کہا کہ گزشتہ روز ہم نے موقع دیا کہ حکومت اپنے 172 ووٹ پورے کرے۔ 172 ووٹ پورے کرنے پر عامر ڈوگرمبارکباد کے مستحق ہیں لیکن  گزشتہ روز دھاندلی نہ کرتے تو وزیراعظم کے پاس 172 ووٹ نہیں تھے ۔  ان کاکہنا تھا کہ گزشتہ روز اسپیکر نے ہم سے ہمارا حق چھینا تھااور اسپیکر سے لابی کو سیل کرنے کی گزارش کی وہ نہیں مانی گئی۔زبانی ووٹ پر اعتراض ہوتو اسپیکر کے لیے ضروری ہے کہ دوبارہ ووٹنگ کراتے۔

انہوں نے کہا کہ آخری وقت میں خود آپ کے ووٹ کو چیلنج کیا تھا۔ فنانس بل کی حتمی منظوری پر ووٹنگ نہیں کرائی گئی۔ فنانس بل کی حتمی منظور ی پر میں نے خود کھڑے ہوکر مطالبہ کیا۔ میرے مطالبے کے باوجود آپ نے ووٹنگ نہیں کرائی اور چلے گئے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمارا کام ہی بجٹ کی مذمت کرنا ہے لیکن آپ نے ہمارے حق کا معمولی سا بھی تحفظ نہیں کیا کیونکہ ہم زیادہ توقع رکھتے ہیں کہ آپ اپنے منصب کے تقدس کو غیر جانبدار رکھیں۔

Advertisement
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • a day ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
Advertisement