اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ مئ کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، بجلی کی قیمت میں اٹھائیس پیسے کمی کی منظوری دیدی گئی ہے۔

سماعت کے دوران نیپرا حکام نے مہنگے پاور پلانٹس سے ہونےو الی پیداوار کے بارے میں پوچھا کہ نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن بتائے کہ گزشتہ ماہ مئی میں ڈیزل اور فرنس آئل سے بجلی کیوں پیدا کی ؟
اس سوال کا جواب دیتےہوئے نیپرا حکام کا کہناتھا کہ گزشتہ ماہ مئی میں یومیہ 140 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا رہا ، ایل این جی دستیابی کم ہونے کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : کپل شرما نے اپنے شو کا معاوضہ بڑھا دیا
چیئرمین نیپرا کا سماعت کرتے ہوئے کہناتھا کہ سستے پلانٹس اور ناقص نظام کو اپنی استعداد کار سے کم چلانے پر پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ، نظام میں موجود تمام نقائص کو دور کرنا حکام کی ذمہ داری ہے آپ کی غفلت کی وجہ سے پاکستانی شہری کیوں متاثر ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی اداروں میں 18 جولائی، پنجاب میں یکم جولائی سے چھٹیاں ہوں گی
این ڈی سی حکام نے اس کا جواب دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب نظام میں موجود نقائص کو دور کرنے کی تاخیر پیش آئی ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری
بعدازاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 28 پیسے کم کرنے کی منظوری دیدی ۔بجلی کی قیمتوں میں کمی سے شہریوں وک آئندہ ماہ جولائی کے بلوں میں تین ارب ساٹھ کروڑروپے کا ریلیف ملے گا۔

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- a day ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago





