روس نے بحیرہ احمر میں برطانیہ کے ایک بحری جنگی جہاز کو روسی پانی حدود کی خلاف ورزی پر انتباہی فائرنگ سے خبر دار کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق عام طور پر مغربی ممالک کے بحری جہازوں کا روسی حدود میں جانا غیر معمولی بات نہیں لیکن اس طرح کے کھلے عام فائرنگ کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ یہ واقع اس وقت پیش آیاہے جب روس کے امریکہ ،برطانیہ اور نیٹو سے تعلقات میں کچھ تناؤ پایا جارہا ہے ۔
روس کے دفاعی حکام کا یہ کہنا ہے کہ پہلے برطانوی بحری جہاز کو وارنگ دی گئی تھی اگر ہماری سمندری حدود کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم کارروائی کریں گے ۔جب برطانوی بحری جہاز نے خلاف ورزی کی تو سرحدی گشت پر مامور روسی بحری جہاز نے انتباہی فائرنگ کی جس کے بعد برطانوی جہاز روسی حدود سے نکل گیا ۔
ماسکو میں برطانوی دفاعی اتاشی کو روسی وزارت دفاع میں طلب کرلیا گیاہے جبکہ برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ رائل نیوی کا بحری جہاز بین الاقوامی قانون کے مطابق یوکرین کی حدود سے گزر رہا تھا اور اس پر کوئی انتباہی فائرنگ نہیں کی گئی۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے روسی حدود کے قریب نیٹو کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہےاور کہا ہے کہ نیٹو نے ہماری تعمیری تجاویز پر غور کرنے سے انکار کردیاہے امریکا روس کے منع کرنے کے باوجود یوکرین کی حمایت کے لیے خطے میں مسلسل اپنے جہاز بھیج رہا ہے۔
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 دن قبل

