راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کو پکڑنے کےلیے آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی مسلح دہشت گردوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سرگرم دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تھا، جو جرائم کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائک نزاکت حسین نے جامِ شہادت نوش کیا۔
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 10 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- a day ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- a day ago


