ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 'نیو رائٹ' پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ اعلان کر سکتے ہیں کہ وہ حکومت کی تشکیل کےلئے اپوزیشن لیڈر یائر لبید کے ساتھ مل سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نفتالی کی چھ نشستیں یائرکو کنگ میکر کا درجہ دینے کے لئے کافی ہیں۔اگر تبدیلی کی حامل نئی حکومت تشکیل پا گئی تو بینیٹ اسرائیل کے وزیر اعظم بن جائیں گے اور نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار اختتام پذیر ہو جائے گا۔اگر نئی حکومت تشکیل پا گئی تو یہ اسرائیل میں تشکیل پانے والا وسیع ترین اتحاد ہو گا۔
وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حریفوں کو "نئی حکومت" تشکیل سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق نیتن یاہوکوکرسی سےاتارنےکاوقت قریب ہے۔
دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کومضبوط بنانےکی کوششیں جاری ہیں ۔وزیر اعظم نیتن یاہوکی مصر کے انٹیلیجنس چیف سےملاقات ہوئی ہے،جبکہ اسرائیل کے وزیر خارجہ قاہرہ پہنچ گئے ہیں ۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مصری چیف عباس کامل کے ساتھ ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور اور حماس سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھراسرائیلی وزیر خارجہ گابی اشکینازی قاہرہ پہنچے ہیں ۔13 سال میں یہ پہلا دورہ ہے،گزشتہ تیرہ برس میں کسی اسرائیلی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ مصر ہے۔
اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے منصوبو ں کے علاوہ مصری ہم منصبوں سے "حماس کے ساتھ مستقل جنگ بندی کے قیام" پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مصری صدر عبد الفتح السیسی نے اتوار کو اسرائیل اور فلسطین کے علاقوں میں دو وفود بھیجے۔ایک وفد کی سربراہی انٹیلی جنس کے سربراہ ، نےکی جو فلسطینیوں کے ساتھ جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کریں گے۔ دوسرا وفد ایک سلامتی عہدیداروں پرمشتمل ہے جو جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے حصول کا بھی جائزہ لے گا۔
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- a day ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago

