Advertisement
پاکستان

صدرمملکت اوروزیراعظم کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری الگ الگ پیغامات میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانیت سوزمظالم کے لئے بھارت کامحاسبہ کرے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 6th 2021, 1:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری  پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرکے غیر قانونی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر اس کا محاسبہ کرے۔انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ یکطر فہ اور غیر قانونی کارروائیوں سے باز رہے۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی مکمل حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا کہ   پاکستان کشمیریوں کے   حق خود ارادیت کے لیے اپنا موقف تبدیل نہیں کرے گا ۔   انہوں نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لئے پاکستان کی بھر پور حمایت کی توثیق کی ، جنہیں 5 اگست 2019 سے فوجی  محاصرے اور مواصلاتی  بندش  کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں   انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی تحقیقات کے لئے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا کو رسائی فراہم کرے۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج آزادکشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کوٹلی میں کشمیریوں سے خطاب کریں گے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہاہے ، اس دن  کا مقصد پاکستانی قوم کا کشمیری عوام کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے ۔ پاکستان اور دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی، جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا۔

Advertisement
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 21 hours ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 5 hours ago
Advertisement