Advertisement
پاکستان

رنگ روڈ منصوبےمیں پیسے کھائے نہیں بچائے گئے ہیں : فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکیم میں اربوں روپے کھانے کی بجائے اربوں روپے بچانے کا معاملہ ہے ، ہماری کابینہ کے کسی شخص کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 19th 2021, 8:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں فواد چودھری نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ 2017میں بنا جس کا مقصد ہیوی ٹریفک کو شہر سے باہر رکھنا تھا، جنوری 2018میں اس کی ابتدائی الائنمنٹ منظور کی گئی ، سال 2019میں وزیر اعظم کو ایک انجینئر نے میسج کیا کہ میں اس پراجیکٹ میں کام کرتا ہوں ، اس کی الائنمنٹ کو تبدیل کیا گیا ہے ، سنگجانی کے پوائنمنٹ پر الائنمنٹ کو تنگ کر دیا گیا ہے ،پیچھے سے 120کلو میٹر کی سپیڈ پر آنیوالی گاڑیاں یہاں پر 90کلو میٹر کی سپیڈ پر آجائیں گی جس ے ٹریفک جام سمیت حادثات کا خدشہ ہوگا۔

فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس انجینئر کے میسج کا نوٹس لیا اور استفسار کیا کہ کیا الائنمنٹ تبدیل کی گئی ہے جس پر انہیں بتایا گیا کہ کوئی تبدیلی نہیں ہوئی لیکن وزیر اعظم صاحب نے ابتدائی انکوائری کروائی جس میں بتایا گیا کہ نہ صرف الائنمنٹ تبدیل کی گئی جبکہ 29کلو میٹر اٹک کی طرف منصوبہ بڑھا دیا گیا ہے جس کا مقصدوہاں بننے والی سوسائٹیز کو فائدہ دینا ہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگی ارکان نے رپورٹ پڑھے بغیر شور مچایا کہ اربوں روپے کھا لیا ، حقیقت یہ ہے کہ اربوں روپے بچایا گیا ہے ، اس رپورٹ میں زلفی بخاری یا غلام سرور کا کوئی ذکر نہیں ، پیپلزپارٹی یا ن لیگ ہوتی تو میڈیا چیخ چیخ کر گلے بٹھا لیتا لیکن کوئی انکوائری نہ ہوتی ، زلفی بخاری کے ننھیال اس جگہ ہے مگر ان سے زلفی بخاری کا کوئی لینا دینا نہیں ، زلفی بخاری نے اخلاقی طور پر استعفیٰ دیا جبکہ غلام سرور خان صاحب نے ایک انچ زمین ثابت کرنے پر مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اصلاحات ضروری ہیں ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) کیلئے آرڈیننس جاری ہو چکا ہے ، پارلیمانی رپورٹرز اور پارلیمانی ارکان کو دعوت دیکر مشین کی چیکنگ کرائی جائے گی ۔ 2018 کے الیکشن کے بعد ن لیگ نے پہلے کہا کہ اداروں نے ووٹ ڈالے ، پھر کہا کہ فارم 46نہیں دیے ، اب کہتے ہیں کہ پری پول دھاندلی ہوتی ہے ۔ پہلے کہتے تھے کہ آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گئے جب پوچھا کہ کس حلقے کے آر ٹی ایس سسٹم بیٹھے تو جواب نہیں دیتے ۔پھر کہتے تھے کہ ہم اس لئے ہارے کہ فارم 46 نہیں دیا گیا ، ہم نے پوچھا کہ کس جگہ پر فارم 46مہیا نہیں کیا گیا تو جواب نہیں دے پائے ۔ اس کے بعد کہا کہ اداروں کے لوگوں نے مہریں لگائیں جن کی ویڈیوز ہیں ،ہم نے کہا کہ دکھائیں کہاںہیں وہ ویڈیوز تو پھر چھپ ہو گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن پنجاب کو 25میں سے 13شکایات پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئیں ۔

وزیر اعظم نے مسئلہ فلسطین پر دو ٹوک موقف اپنایا ہے ، فلسطینیوں کو  میڈیکل ایمرجنسی کا سامنا ہے ، وفاقی کابینہ نے فلسطین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دی ،  پاکستان فلسیطن میں کورونا سے نمٹنے کیلئے امداد بھیج رہاہے ۔

Advertisement
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
Advertisement