Advertisement

صدارتی انتخابات سے قبل ایرانی وزیر خارجہ کا انٹرویو لیک

تہران : ایران میں جون میں صدارتی انتخابات سے قبل ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا انٹرویو لیک ہوگیا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے آپریشن کبھی بھی جمہوریت کو راستہ دینے کیلئے نہیں ہوئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 27th 2021, 9:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   ایران میں جون میں صدارتی انتخابات سے قبل ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا انٹرویو لیک ہوگیا ہے۔ انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ نے سیاسی تدابیر پر کھُل کر بات کی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ  پاسدارانِ انقلاب کے آپریشن کبھی بھی جمہوریت کو راستہ دینے کیلئے نہیں ہوئے،  کئی مقامات پر فوجی آپریشنز کی راہ ہموار کرنے کیلئے جمہوریت کی قربانی دی گئی۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ  شام میں ایرانی فوج لانے کیلئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کو راضی کیا،شام میں ایرانی فوج کی تعداد چھ گنا بڑھائی گئی،ٹرانسپورٹ منسٹر کو بھی اس کی اطلاع نہیں تھی۔

جواد ظریف کہنا ہے کہ   ہمارے مغربی ممالک سے تعلقات استوار ہونےسے روس کو کوئی فائدہ نہیں ہے، ایرانی وزیرخارجہ نے یوکرئن طیارہ حادثے پر بھی بات کی،  یوکرئن طیارہ تباہ ہونے کے فوری بعد ایرانی سکیورٹی اور فوجی افسران کو معلوم تھا کہ طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہوا،  مجھے طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہونے کی خبر کی تردید کرنے کو کہاگیا۔

ایرانی وزیر خارجہ  جواد ظریف نے انٹرویو میں کہا ہے کہ  عراق کو امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کیا اطلاع پہلے ہی دیدی گئی تھی،سپاہ قدس کے دو آپریٹیوز نے میزائل حملے سے متعلق عراق کو 45منٹ پہلے خبردیدی،ایرانی وزیرخارجہ کو دو گھنٹے بعد بتایاگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایرانی وزیرخارجہ نے یہ انٹرویومارچ میں ایرانی صحافی سعید لیلاز کو دیا، تین گھنٹےکادھماکہ خیز  انٹرویوایران سے باہر فارسی زبان میں کام کرنیوالے ایک میڈیا ہاؤس نے جاری کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  انٹرویوتاریخ کے پروجیکٹ کا حصہ تھا،پورا انٹرویو7گھنٹے کا ہے، جس میں دوسرے وزراء کے بھی انٹرویو شامل ہیں،شہری انٹرویو پر غور کرتے احتیاطر برتیں ،یہ ممکنہ طور پر سیاسی مقصد کیلئے لیک کیاگیاہے۔

Advertisement
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 3 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
Advertisement