Advertisement
پاکستان

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کرگئے

لاہور: رہنما جماعت اسلامی،سابق ایم این اے اور صدر ریلوے پریم یونین حافظ سلمان بٹ انتقال کر گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 29th 2021, 10:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے جہاں  وہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتقال کرگئے۔

حافظ سلمان بٹ تین مرتبہ ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جبکہ وہ جماعت اسلامی  میں بھی کئی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 5جنوری 2020 کو جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرا گیا تھا ۔

Advertisement