اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ حفیظ شیخ کے ہمراہ تمام اتحادیوں کی میڈیا سے گفتگو ، اتحادیوں نے پی ٹی آئی کے سینیٹر کی کھلم کھلا حمایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات سے متعلق میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ میں آج سب کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ اتحادیوں نے سینیٹ الیکشن میں مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے،میں اپنی پارٹی کی قیادت اور باقی اتحادی پارٹی کی قیادت کا شکرگزار ہوں۔ میرا خاندان 70سال سےسیاست اورپبلک سروس میں ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات اچھے انداز سے ہوں اور گند نہ اچھالا جائے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ پاکستان خوشحال ملک ہو اور پاکستان کے عوام کی عزت پوری دنیا میں ہو۔
ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان حکومت پاکستان کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے۔کچھ دن قبل پی پی کا وفد بھی ہمارے مرکز آیا تھا۔پی پی نے سینیٹ الیکشن مل کرلڑنے کی پیشکش کی تھی۔لیکن آج ہم نے فیصلہ کیا کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ہم نے حفیظ شیخ کے سامنے سندھ کا مقدمہ رکھا ہے۔ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔22اگست کے بعد سے یہ مختلف ایم کیو ایم ہے ۔مختلف اراکین سندھ اسمبلی کو ڈرایا جارہا ہے۔ سندھ میں بھی ہم اتحادی جماعتیں مل کرسینیٹ الیکشن لڑرہی ہیں۔سندھ حکومت نے 13 سال میں کراچی کیلئے 13 بسیں نہیں دیں اور پیپلزپارٹی نے سندھ اورکراچی کو تباہ کردیاہے۔ایم کیوایم نے کسی بھی معاملے پر وزارت کی بات نہیں کی، ہمیشہ شہری ترقی کی بات کی ہے جبکہ سندھ کےشہری علاقوں کےمسائل کاحل چاہتےہیں۔
فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہر مرحلے پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں جبکہ طارق بشیر چیمہ نے کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام اتحادی جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں ۔
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- a day ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 days ago


