بیرونی قوتیں پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوششیں کر رہی ہیں ، شاہ محمود قریشی
ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، وہ قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں، یہ قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، یہ قوتیں پاکستان کے اتحاد اور امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں، ہمیں ایسی قوتوں سے بچنا ہوگا اور ان کا راستہ روکنا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اسلامی دنیا کے عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آرہے ہیں، 74سالوں میں پہلی مرتبہ کسی سربراہ مملکت نے عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی۔ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں پر ہم نے آواز بلند کی اور گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو رکوایا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکے ہوں ، ناموس رسالت پر بات ہویا اسلام کی توہین ہوہماری آواز سب سے آگے اور بلند ہوتی ہے، پہلی مرتبہ کسی سربراہ مملکت نے اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے خلاف آواز بلند کی، وزیراعظم پاکستان ہر عالمی فورم پر دین کی خدمت کررہے ہیں، اللہ نے ہمیں جو موقع دیا ہے اسلام کی سربلندی کیلئے آواز بلند کررہے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خاتمے اور نظام کی شفافیت اور تبدیلی کیلئے پر عزم ہیں۔ حکومت سینیٹ میں اوپن بیلٹ کرکے ایک شفاف نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہیں، پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جائے الحمد اللہ بھارت اپنی کوششوں میں ناکام رہا۔ ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا، انشاءاللہ پاکستان جلد گرے لسٹ بھی نکل جائے گا۔
کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید
- 19 گھنٹے قبل
زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے
- 2 دن قبل
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا
- 19 گھنٹے قبل

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- 19 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- 18 گھنٹے قبل

لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی
- 2 دن قبل
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ
- 19 گھنٹے قبل



