Advertisement
پاکستان

پاکستان امن پسندملک ، وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائیگا : آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے سربراہ نےکہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 28th 2021, 2:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ  (ڈی جی آئی ایس پی آر)  نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دن کی مناسبت سے پیغام   جاری  کیا ہے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مسلح افواج نے 27 فروری کو قوم کے تعاون سے وطن کا دفاع کیا،  مسلح افواج نے تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا۔ یہ ایک قوم کی عددی برتری نہیں بلکہ عزم وحوصلہ تھا  ۔ پاکستان امن پسند ملک ہے،  وقت آیاتو ہرچیلنج کاجواب بھرپورطاقت سےدیاجائےگا۔

واضح رہے کہ 27 فروری  2019 کو پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی فضائی حدود میں‌ گھسنے کی کوشش کرنے والے بھارتی فضائیہ کے دو جہاز پاک فضائیہ کے شاہینوں نے گرائے ۔ بھارتی فضائیہ کا ایک جہاز پاکستانی علاقے میں گرا جس کے پائلٹ بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو مقامی افراد نے قابو کر لیا اور موقع پر پہنچنے والے پاک فوج کے دستوں نے دشمن کو عوام کے غیض و غضب سے بچایا جبکہ بھارت کا دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں‌ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ پاک فوج کے پیشہ وارانہ معیار اور اعلی اخلاقی اقدار کا  خود دشمن پائلٹ ابھی نندن  نے بھی اعتراف کیا ،  ٹی از فنٹاسٹک کا جملہ پاک فوج کے بہترین حسن سلوک کی علامت بن گیا۔

دوسری جانب  پاک فضائیہ نے اپنی اس کامیابی پر  صدائے پاکستان  کے نام سے ملی نغمہ جاری کیا ہے، جسے گلوکار علی حمزہ نے گایا ہےیہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019ء میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔

Advertisement
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

  • 3 گھنٹے قبل
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

  • ایک دن قبل
معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

  • ایک دن قبل
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  • ایک دن قبل
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

  • ایک دن قبل
’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

  • 4 گھنٹے قبل
امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

  • ایک دن قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • 4 گھنٹے قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار  کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

  • 3 گھنٹے قبل
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

  • ایک دن قبل
Advertisement