ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں بھائی جاں بحق ہوگیا جبکہ اے آئی جی سجاد افضل آفریدی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔


ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ فتح جنگ انٹر چینج پر کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں اے آئی جی موٹروے زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سینیئر پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سجاد افضل آفریدی ایم ون پر مشکوک گاڑی کا پیچھا کررہے تھے اور انہیں دو گولیاں لگیں۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ سجاد افضل آفریدی کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ ایڈیشنل آئی جی کے چھوٹے بھائی نعمان جاں بحق ہوگئے اور پی اے ایس افسر تھے۔
ایس ایس پی آپریشن رائے مظہر کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان فتح جنگ کے قریب گاڑی چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں ،علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے ناکہ بندی بھی کی گئی ہے ۔ابھی تک کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیاہے جبکہ ملزمان کی گاڑی کو قبضہ میں لے کر فرانزک ٹیم کو بلایا گیا ہے
Alert!
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) September 10, 2021
Addl. IG NHMP Sajjad Afzal Afridi while chasing a suspect vehicle on M1, has been fired at. He has received two bullets, critical and shifted to PIMS. Addl. IGs younger brother Nauman a PAS officer who accompanied him has sadly succumbed to his injuries.

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 20 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago


