اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان میں نئی حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو افغانستان کی معاونت کیلئے آگے بڑھنا ہو گا ۔

ہسپانوی وزیر خارجہ جوزے البرس اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کیلئے وسائل کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے،افغانستان کے فنڈز کا انجماد مفید نہیں ہو گا، افغانستان کو مالی بحران سے بچانے اور معاونت کیلئے عالمی برادری کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سپین کے درمیان گہرے دو طرفہ تعلقات ہیں۔افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور سپین کے نقطہ نظر میں مماثلت ہے۔دونوں ممالک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے متمنی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ان مقاصد کا حصول کیسے ممکن ہو؟
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا کو افغانستان میں نئی حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو افغانستان کی معاونت کیلئے آگے بڑھنا ہو گا ۔موجودہ صورتحال میں افغانستان کو تنہا چھوڑنے کے مضمرات شدید نوعیت کے ہو سکتے ہیں،ہمیں افغانستان کی طرف سے مثبت رویے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے، کل، ہمارا ایک جہاز خوراک اور ادویات لے کر کابل پہنچا،ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود، ہوائی اور زمینی راستوں سے افغان بھائیوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے واپسی کے متمنی افراد کا محفوظ انخلا عالمی برادری کی خواہشات کے مطابق ہے۔ کل کابل سے 200 افراد کو لیکر ایک پرواز دوحہ پہنچی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپین کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر ہیں۔پاکستان کی بہتر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سے ممالک نے ٹریول ایڈوایزی پر نظر ثانی کی ہے۔میں نے اسی تناظر میں، سپین کے وزیر خارجہ سے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوایزی پر نظر ثانی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فیٹف کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس عملی اقدامات سے آگاہ کیا اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے سپین کی طرف سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر اسپین کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 15 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل


