پاکستان نیوکلیئر سکیورٹی کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، نیشنل کمانڈ اتھارٹی
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سکیورٹی کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شرکت کی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
این سی اے نے پاکستان کے اسٹریٹجک اثاثوں کی جامع سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ این سی اے کو خطے کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر جوہری سلامتی اور عدم پھیلاؤ کے اقدامات کو بہتر بنانے کی عالمی کوششوں میں معنی خیز کردار ادا کرتا رہے گا ، پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں داخل ہوئے بغیر خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔این سی اے نے مقاصدکےحصول میں کوشش کرنےوالےسائنسدانوں وانجینئرزکی تعریف کی اور تربیت کےاعلیٰ معیار، اسٹریٹجک فورسزکی آپریشنل تیاریوں کوبھی سراہاگیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سکیورٹی کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے، پاکستان جوہری عدم پھیلاؤکی عالمی کوششوں میں بھی کردار ادا کرتا رہے گا۔پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے عالمی سطح پر جوہری سلامتی یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق
- a day ago

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی
- a day ago
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر
- a day ago
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- 7 hours ago

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی
- a day ago
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
- a day ago
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 9 hours ago
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- 9 hours ago
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- 7 hours ago
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- 4 hours ago


