سینیٹ الیکشن : الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد کر دیئے۔الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی 5سالہ نااہلی ختم ہوچکی ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف مقدمات عدالتوں میں زیرالتواہیں، عدالتوں میں زیرالتوامقدمات پرکسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، لہذا ٰ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں۔
تحریک انصاف نے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات کو چیلنج کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات چیلنج کئے تھے ، الیکشن کمیشن دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا اور وہ آرٹیکل 62 پر بھی پورا نہیں اترتے۔ جس کے بعد یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی کے معاملہ پر فریقین آراو کےروبروپیش ہوئے، فرید رحمان کے وکیل نےدلائل میں توشہ خانہ ریفرنس کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا یوسف رضا گیلانی کریشن میں ملوث رہے ہیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے بھی سزا یافتہ ہیں۔ سوئس حکومت کو خط نہ لکھ کرسپریم کورٹ کی توہین کی گئی، وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے ہی حلف کی خلاف ورزی کی، اس غیر قانونی عمل پر عمر بھر کیلئےنا اہلی بنتی ہے، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62،62کےتحت اہل نہیں ۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے جواب میں کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے علامتی سزا دی تھی، نااہلی کی مدت 2017 میں ختم ہو چکی ہے، کسی الزام یا زیر سماعت مقدمہ پر نااہلی نہیں بنتی۔ ریٹرنگ آفیسر نے دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سےسینیٹ الیکشن کیلئے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوا ر کے حیثیت سے نامزد کیا گیا تھا ۔

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز
- 12 hours ago
گلگت بلتستان: پی پی نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا
- a day ago
ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی عبور کرگئے، شپنگ ڈیٹا
- 2 days ago

ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، ایک لاکھ 81 ہزار کی بلند سطح بحال
- 15 hours ago
سندھ: کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی تجویز؟
- 2 days ago
مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اور مخلصانہ حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی صدر
- 12 hours ago
صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تصاویر اور ویڈیو جاری
- 17 hours ago

این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا
- 2 days ago

وزیراعظم نے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے
- 17 hours ago
فیفا ورلڈکپ: کولمبیا نے اُزبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی
- 17 hours ago

ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر طارق عزیز کی چھٹی برسی
- 2 days ago
میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست
- 2 days ago



.webp&w=3840&q=75)




