Advertisement

میرے لیے پچھتاوے کی بات ہے، لیکن کچھ لوگ واپس نہیں آپائیں گے: برطانوی وزیر دفاع

برطانوی وزیر دفاع بین والس نے کہا ہے کہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آپائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بین والس نے کہا تھا کہ تمام برطانوی شہریوں کو کابل سے بحفاظت نکال لیا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 17th 2021, 10:29 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
میرے لیے پچھتاوے کی بات ہے، لیکن کچھ لوگ واپس نہیں آپائیں گے: برطانوی وزیر دفاع

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیردفاع بین والس ریڈیو پرگفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے پچھتاوے کی بات ہے، لیکن کچھ لوگ واپس نہیں آپائیں گے۔

بین والس کا کہنا تھا کہ ہمیں تیسرے ممالک کے ساتھ کام کرکے انھیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔ میں غمزدہ اس لیے ہوں کہ میں بھی ایک فوجی ہوں۔

برطانوی وزیر دفاع بین والس نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک بات ہے اور مغرب نے جو کرنا تھا وہ کرلیا۔ اب ہمارا کام ہے کہ ہم اپنے فرائض نبھائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ 20 برس کی قربانیاں رائیگاں نہ جانے دیں۔

دوسری جانب افراتفری کے بعد کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے ، ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان  میں کہا گیا ہے کہ  تمام کمرشل پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔کابل ایئر پورٹ پر تعینات امریکی فوجیوں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیےہوائی فائرنگ کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق اس کے بعد ایئر پورٹ پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ایران کی فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے نشر کی جانے والی ایک ویڈیو میں ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب تین افراد کو زمین پر گرے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • a day ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • a day ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • a day ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 8 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • a day ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • a day ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 2 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 2 days ago
Advertisement