Advertisement
پاکستان

افغانستان میں خانہ جنگی نہیں دیکھنا چاہتے : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیرخارجہ شا ہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ افغانستان میں افراتفری کی کی صورتحال کا خاتمہ چاہتے ہیں ، پاکستان افغانستان میں خانہ جنگی نہیں دیکھنا چاہتا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 17th 2021, 4:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغانستان میں خانہ جنگی نہیں دیکھنا چاہتے : شاہ محمود قریشی

تفصیلات کے مطابق   افغان سیاسی قیادت پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد کی  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان سیاسی قیادت کے وفد کا استقبال کیا۔ یونس قانونی،محمد کریم ،احمد ضیا مسعود ، احمد علی مسعود،عبداللطیف پیدرام  اور خالدنور افغان وفد میں شامل ہیں ۔  ملاقات میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات  کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہیں، یہ سب لوگ افغانستان کے مستقبل میں اہم حصہ رکھتے ہیں،  ہم چاہتے ہیں کہ  افغانستان کے لوگ زندہ رہے اور خوش رہیں۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ ہمیں امن مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھنی ہو گی،جامع مذاکرات، افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ افغان قیادت کے لیے لازم ہے کہ وہ تاریخی موقع کا فائدہ اٹھائے، افغان قیادت افغانستان کے جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کریں۔انہوں نے کہاکہ  عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے،قومی امید ہے کے مل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں ۔

شاہ  محمود قریشی نے کہا کہ   380 غیر ملکی سفارتکار پاکستان پہنچ چکے ہیں ، پاکستان مزید پروازیں کابل بھیجنے کی کوششیں کر رہا ہے ۔  ڈنمارک کے لوگوں کا افغانستان سے محفوظ انخلا ہوچکا ہے ، اس حوالے سے ڈنمارک کے وزیرخارجہ سے  بات ہوئی ہے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے۔ذرائع  کے مطابق  اجلاس میں طالبان کی پیش قدمی اور افغانستان کی مجموعی صورت حال پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی سمیت افغانستان سے جڑے معاملات پر مشاورت ہوگی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان افغانستان کی صورتحال پراپنی پالیسی واضح  کریں گے۔

Advertisement
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 19 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
Advertisement