Advertisement
تجارت

سندھ : لاک ڈاؤن میں نرمی ، کاروباری مراکز کھل گئے

کراچی : سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کردی گئی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر تجارتی مراکز، دکانیں اور بازار کھل گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 10th 2021, 3:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ : لاک ڈاؤن میں نرمی ، کاروباری  مراکز کھل گئے

تفصیلات کے مطابق  کراچی سمیت سندھ میں   اب بازار اور شاپنگ مال صبح چھ بجے سے  رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، اس حوالے سے کراچی کے  لیاقت آباد ، صدر ، واٹر پمپ کے بازار  کھل گئے جبکہ حیدری ، نارتھ ناظم آباد ، زینب مارکیٹ میں بھی کاروبار کا آغاز ہوگیا ہے ۔ حکومت سندھ نے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

 سندھ حکومت کی جانب سے جاری  پابندیوں میں نرمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق  نئے حکم نامے کا اطلاق پیر 9 اگست سے ہوگا۔ایس او پیز سے متعلق حکم نامہ 31 اگست تک کے لیے ہے۔ 

آج سے آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ ان ڈورڈائننگ پر پابندی ہوگی، شادی ہالز کو بھی اوپن ایئر میں شادیوں کی اجازت دے دی گئی ۔ شادی کی تقاریب میں 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔  اِن ڈور جِم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے۔ سندھ میں مزارات اب بھی بند رہیں گے جبکہ اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں اسکول دوبارہ کھولنے اور امتحانات سے متعلق فیصلہ آئندہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہوگا۔ ایس او پیز کے تحت بسوں میں 50 فیصد مسافر سفرکر سکیں گے،صوبے میں   جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھا جائے گا۔

واضح رہے  کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید53فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار918ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ71ہزار620ہوگئی ہے ۔

Advertisement
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
Advertisement