وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا ثنا اللہ زہری اور جنرل عبدالقادر بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر کہنا ہے نوازشریف اور مریم نواز کے بیانیئے کی وجہ سے لوگ (ن) لیگ چھوڑ رہے ۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لوگ نوازشریف اور مریم نواز کے بیانیے سے تنگ آ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔
کراچی میں مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی پر ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کی نفی ہے ۔ مرتضی وہاب کی تعیناتی چلینج کرنی ہے یا نہیں تحریک انصاف سندھ فیصلہ کرے گی۔
جہانگیرترین گروپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی گروپ نہیں ۔اگر تحریک انصاف کے کچھ افراد پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیتے ہیں تو یہ سیاسی خود کشی ہوگی۔
این سی او سی کے 500 دن مکمل ہونے پر سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر مربوط پالیسیاں نہ بناتے تو 50 ہزار سے زائد اموات ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل ہوتا ہے تو کچھ ہفتوں میں چوتھی لہر کاخاتمہ ہوجائے گا۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اگر 60 فیصد ویکسینیشن کا ٹارگٹ پورا ہوجاتا ہے تو تمام بندشیں ختم کردیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل


