Advertisement

پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے آن لائن پٹیشن، ایک لاکھ دستخط

لندن : برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانےکا مطالبہ زور پکڑنے لگا ، اب تک آن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ9ہزار سے زائد افراد دستخط کرچکے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 7th 2021, 12:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے آن لائن پٹیشن، ایک لاکھ دستخط

تفصیلات کے مطابق برطانیہ  نے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ  کیسز کی بنیاد پر پاکستان  کو  ریڈلسٹ میں شامل کیا تھا ، اس حوالے سے   پاکستان کوریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئےآن لائن پٹیشن پر دستخط جاری ہے ، تاحال آن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ چار ہزار سے زائد دستخط ہوگئے ۔ ایک لاکھ دستخط ہونے کے بعد معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آ سکتا ہے ۔

برطانیہ کی جانب سے گذشتہ روز ریڈ لسٹ میں تبدیلیاں کی گئی تھیں اور کورونا کی بہتر صورتحال کے باوجود پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا، بھارت میں کورونا وباء کی بدترین صورتحال کے باوجود ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا جس کے بعد اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے برطانوی حکومت کے فیصلے پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر متعدد ممبران پارلیمنٹ نے خط بھی لکھے ہیں جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں کورونا صورتحال بھارت سے کئی گنا بہتر ہے،صورتحال بہتر ہونے کے باوجود امتیازی سلوک پر تشویش ہے۔

آن لائن پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں افراد پاکستان میں پھنسے ہیں ،مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے متعدد خاندان برطانیہ نہیں جا سکتے ، پاکستان سےبرطانیہ کےلیےبراہ راست پروازیں بھی نہیں چلائی جارہی ہیں ۔ پٹیشن میں مطالبہ کیا  گیا ہے کہ برطانیہ پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالے ۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں بین الاقوامی سفر کے لیے  ٹریفک لائٹ  نظام نافذ ہے جس میں کم خطرہ والے ممالک کو قرنطینہ سے پاک سفر کے لیے گرین، درمیانے خطرہ والے ممالک کو امبر کا درجہ دیا گیا ہے اور ریڈ لسٹ کے ممالک 10 روز ہوٹل میں قرنطینہ میں گزارنے کی ضرورت ہے۔ اپریل کے شروع میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا جسکے بعد 19 اپریل کو کیسز کی بڑھتی تعداد اور ڈیلٹا کی مختلف کیسز کے سامنے آنے کے بعد بھارت کو بھی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا۔ برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ سفری فہرستوں کی   اپ ڈیٹ میں بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھارت کو بھی 8 اگست (اتوار) سے امبر لسٹ میں منتقل کردیا جائے گا۔

Advertisement
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 days ago
Advertisement