پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام تقریب میں مسلح افواج، شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا


بنکاک: پاکستان کے 61ویں یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یومِ دفاع قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
تقریب میں تھائی حکام، سفارتکاروں، مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں، صحافیوں، کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج، باہمت شہداء اور عظیم غازیوں کی بے مثال قربانیوں، شجاعت اور پختہ عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو قوم کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

تقریب کے دوران یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، جس نے شرکاء کو قومی دفاع اور شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرائی۔ پاکستانی روایتی کھانوں سے شرکاء کی تواضع نے بھی تقریب کی رونق اور وقار میں اضافہ کیا۔
تقریب کو پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کا ذریعہ قرار دیا گیا، جبکہ شرکاء نے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 18 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل


