Advertisement
علاقائی

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

حکمرانوں نے اپنی ناکامیوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا، ڈاکٹر زرقا تیمور

GNN Web Desk
شائع شدہ 12 days ago پر Sep 10th 2026, 2:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے جاری کردہ ردعمل میں ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا کہ تحریک انصاف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل مشکلات سے دوچار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکمرانوں نے اپنی ناکامیوں اور تباہ کن پالیسیوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے، جبکہ مہنگائی سے پہلے ہی پسے ہوئے عوام کے لیے زندگی مزید مشکل بنادی گئی ہے۔

سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں اور انہیں بیرون ملک دوروں سے فرصت نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 9 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 13 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 18 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 20 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
Advertisement