Advertisement

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا مشترکہ دفاعی تعاون

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Aug 31st 2026, 6:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

استنبول : پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں منعقد ہوا، جس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ اجلاس کا مقصد علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اتحاد کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل اور مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے مستقبل میں نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

حاقان فیدان نے کہا کہ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کا اتحاد بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر قائم ہے اور یہ کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک نے اتحاد کا ڈھانچہ قائم کرنا شروع کردیا ہے اور ادارہ سازی کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔ مزید ممالک کو معاہدے میں شامل کرنے کے لیے روڈ میپ کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ تین ملکی معاہدے کو ’مکہ دفاعی اتحاد‘ کہا جائے گا، جبکہ اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں بڑھتی ہوئی علاقائی اور عالمی کشیدگی کے تناظر میں مشترکہ ذمہ داریوں کا تعین، عالمی و علاقائی سلامتی کے امور اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور شامل تھا۔

تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے علاوہ دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار، تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور اجتماعی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر ہونے والا حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 19 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 20 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 13 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement