Advertisement

امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

واشنگٹن نے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی روابط ختم کریں، بصورت دیگر انہیں ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 24 days ago پر Aug 29th 2026, 4:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

رائٹرز: ایرانی قیادت نے امریکا کے ساتھ جنگ کے معاشی اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرے جبکہ صدر نے بتایا ہے کہ امریکی پابندیوں اور ناکہ بندی کے باعث ایران کی بیرونی تجارت میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے۔

یہ انتباہات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران کے دیگر رہنما امریکا کو فوجی جوابی کارروائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اعلان کررہے ہیں کہ ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے جو ایک اہم بحری گزرگاہ ہے اور عالمی توانائی کی منڈیوں میں خلل ڈالنے کی صلاحیت کے باعث ایران کو دباؤ ڈالنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

واشنگٹن نے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی روابط ختم کریں، بصورت دیگر انہیں ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم امریکی محکمہ خزانہ نے چین اور بھارت جیسے ایران کے بڑے تجارتی شراکت داروں پر پابندیاں عائد کرنے سے گریز کیا ہے کیونکہ اس اقدام کے امریکا اور عالمی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے تھے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے تہران کے ساتھ کاروباری لین دین کرنے پر مصر کے بینک پر پابندیاں عائد کردیں اور ایک ضابطہ تجویز کیا جس کے تحت متحدہ عرب امارات میں بینک کی شاخوں کو ڈالر میں لین دین سے محروم کردیا جائے گا۔

مصر کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ وہ اور وزارت خارجہ اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں جبکہ اس نے واضح کیا کہ یہ اقدام صرف بینک مصر یو اے ای کے نمائندہ بینکوں کے ساتھ امریکی ڈالر میں ہونے والے لین دین تک محدود ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے حکام نے الگ سے ہانگ کانگ میں قائم ایک ادارے اور ایران کے بینک ملی سے منسلک ایک شخص کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری نوٹس کے مطابق یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

پابندیوں کی اس مہم نے ایران کی معیشت پر جنگ کے اثرات کو مزید سنگین کردیا ہے جہاں گزشتہ ماہ سالانہ مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی۔

سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت پر زور دیا کہ وہ معاشی مشکلات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے۔

خامنہ ای سے منسوب ایک تحریری بیان میں کہا گیا کہ مہنگائی، بے روزگاری، قیمتوں کے نظم و نسق اور اشیا و خدمات کی منڈی جیسے معاشی اور روزمرہ زندگی سے متعلق چیلنجز کے سلسلے سے سنجیدگی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ امریکی پابندیوں اور ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کے باعث ایران کی برآمدات اور درآمدات میں تقریباً 35 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ جون میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے مختصر مدتی مفاہمتی معاہدے کے دوران جب واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دی، ایران تقریباً 90 ملین بیرل تیل فروخت کرنے میں کامیاب رہا۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 13 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 19 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 20 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 18 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 18 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 9 hours ago
Advertisement