شجاع آباد میں مختلف علاقوں سے 16 اور 14 سالہ لڑکیوں کے اغوا کے مقدمات درج، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی


شجاع آباد: تھانہ سٹی کی حدود میں ایک ہی روز دو نابالغ لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے واقعات سامنے آنے پر علاقے میں تشویش پھیل گئی۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق گجوہٹہ کے علاقے سے شعیب نامی ملزم پر 16 سالہ گلناز کو اغوا کرکے لے جانے کا الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اغوا کے ساتھ گھر سے دو تولہ طلائی زیورات اور 3 لاکھ روپے نقدی بھی لے جائے گئے۔
اسی روز موضع سومن سے ایک اور نابالغ لڑکی کے مبینہ اغوا کا واقعہ رپورٹ ہوا، جہاں پولیس کے مطابق حنیف نامی ملزم 14 سالہ علیزہ کو اغوا کرکے فرار ہوگیا۔
دونوں واقعات کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمات درج کیے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کردیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔
ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے واقعات کے باعث علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے دونوں کیسز میں مزید تفتیش جاری ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 19 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل





