سرمایہ کاری، کاروباری مواقع، قومی ذمہ داریوں اور فکری رہنمائی پر ماہرین کے خصوصی لیکچرز، طلبہ نے پروگرام کو نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کا مؤثر پلیٹ فارم قرار دیا

راولپنڈی: آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے تحت طلبہ کے لیے معلوماتی اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن میں سرمایہ کاری، کاروباری مواقع، قومی ذمہ داریوں اور فکری رہنمائی سمیت مختلف اہم موضوعات پر ماہرین نے تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
سیشنز کے دوران شرکاء کو جدید کاروباری رجحانات، مارکیٹ کی ضروریات، سرمایہ کاری کے فروغ اور اس شعبے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔ ماہرین نے نوجوانوں کو بدلتے معاشی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے اور دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پروگرام میں ریاست اور شہری کے باہمی حقوق و فرائض کے موضوع پر بھی خصوصی لیکچرز دیے گئے، جن میں ذمہ دار شہری ہونے کی اہمیت اور قومی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر مفتی عبد الرحیم نے خوارج کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے اس حوالے سے دینی رہنمائی فراہم کی اور طلبہ کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
شرکاء نے سیشنز میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور مختلف موضوعات پر فعال انداز میں تبادلۂ خیال کیا۔ طلبہ نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی اور تربیتی پروگراموں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ کو نوجوانوں کی فکری، تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ایک مؤثر اور مفید پلیٹ فارم قرار دیا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago


