اگست بھر ملک گیر پروگرامز، امن، محبت، رواداری اور اعتدال کا پیغام عام کرنے کا عزم

ویب دئسک: پاکستان علماء کونسل نے ماہِ اگست کے دوران ملک بھر میں ’’پیغامِ پاکستان‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرامز منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جن کا مقصد اسلام کے حقیقی پیغامِ امن، محبت، رواداری اور اعتدال کو عوام تک پہنچانا اور انتہا پسندی و تشدد کے رجحانات کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں تنظیم کے ضلعی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیغامِ پاکستان‘‘ ایک متفقہ قومی دستاویز ہے، جس پر تقریباً 15 ہزار علماء کرام کے علاوہ امامِ کعبہ اور امامِ مسجدِ نبویؐ کے بھی دستخط موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دستاویز کو گھر گھر پہنچایا جائے گا تاکہ عوام اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ دینِ اسلام امن، محبت، رواداری اور اعتدال کا درس دیتا ہے، جبکہ تشدد اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگست بھر ملک کے مختلف شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز اور عوامی اجتماعات کے ذریعے اس پیغام کو عام کیا جائے گا۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے مزید بتایا کہ ربیع الاول اور ربیع الثانی کے دوران بھی ’’پیغامِ رحمت للعالمینؐ، پیغامِ امن، محبت اور اعتدال‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 30 اگست کو لاہور کے الحمرا ہال میں ’’پیغامِ رحمت للعالمینؐ کانفرنس‘‘ منعقد ہوگی، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء، مشائخ اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 گھنٹے قبل


