ممبر انسپیکشن ٹیم کے مطابق سینئر سول جج کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات انکوائری میں ثابت ہوئے


سندھ ہائیکورٹ نے عدلیہ میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ممبر انسپیکشن ٹیم کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر راجپوت نے انکوائری رپورٹ، حتمی سماعت اور تمام حقائق کا جائزہ لینے کے بعد سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنائی۔
ممبر انسپیکشن ٹیم کے مطابق سینئر سول جج کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات انکوائری میں ثابت ہوئے، کیس کی تفصیلی تحقیقات انکوائری افسر جسٹس شمس الدین عباسی نے کیں۔
مجاز اتھارٹی نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد جج کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور فریقین کا مؤقف سننے کے بعد جبری ریٹائرمنٹ کی سزا مقرر کی۔
سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 10 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 19 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل


