باغبانپورہ میں مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، 3 زخمی، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے بہترین علاج کی ہدایت کردی


لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ، سکھ نہر کے قریب مکان کی چھت گرنے سے دلخراش حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے اور واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
دوسری جانب فیصل آباد میں بھی بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد حالیہ بارشوں میں بوسیدہ عمارتوں کی حفاظت سے متعلق خدشات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل





