Advertisement
علاقائی

پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

صنعت و زراعت کے محکمے مل کر ایگری میکانائزیشن کو فروغ دیں گے، چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر اور گجرات میں ایگری مال کے قیام کی تجویز پر بھی غور

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 24th 2026, 3:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پی اینڈ ڈی ٹاور میں محکمہ زراعت کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ہارویسٹر، سپرسیڈر، ٹریکٹر اور دیگر جدید زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری کے فروغ، ایگری میکانائزیشن اور زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جدید زراعت کے فروغ کے لیے صنعت اور زراعت کے محکمے باہمی تعاون سے کام کریں گے، جبکہ جدید زرعی آلات کی مقامی مینوفیکچرنگ کے لیے مقامی صنعتکاروں اور چین سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے امکانات بھی تلاش کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر زراعت نے گجرات میں ایگری مال کے قیام کی تجویز سے بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں حکومت نے جدید زراعت اور ایگری میکانائزیشن کے فروغ کے لیے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور صوبے کی بڑی آبادی کا روزگار اس شعبے سے وابستہ ہے، تاہم ماضی میں اس اہم شعبے کو نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جدید زراعت کے فروغ کے لیے چین کے ہواوے گروپ کے ساتھ اشتراک جاری ہے، جبکہ جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کے لیے چین اور دیگر ممالک کی کمپنیوں سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیڈ ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے اور محکمہ اوقاف کی زمینوں پر سویابین کی کاشت کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے صنعتکاروں پر زور دیا کہ وہ وزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس اسکیم سے فائدہ اٹھا کر ایگرو بیسڈ انڈسٹری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جدید زراعت کے فروغ کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں اور گزشتہ اڑھائی برس کے دوران اس شعبے پر اربوں روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی لوازمات کی خریداری میں سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ حکومت مزید آسان قرضہ اسکیمیں بھی متعارف کرا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہارویسٹر، سپرسیڈر، ٹریکٹر اور دیگر جدید زرعی آلات مقامی سطح پر تیار ہوں تاکہ زرعی لاگت میں کمی اور ایگرو بیسڈ انڈسٹری کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت، اسپیشل سیکرٹری زراعت، اسپیشل سیکرٹری انڈسٹریز اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 19 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 10 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 14 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 19 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement