ایران، امریکہ کو مذاکرات کی میز پر آنے کی اپیل، اسلامی ممالک پر سیاحت کے فروغ اور امت کے اتحاد پر زور


لاہور: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان طے شدہ معاہدوں کا احترام عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔
لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی امن کوششوں کو آگے بڑھایا جانا چاہیے تاکہ دنیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جس جہاز پر پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہو، اس پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منعقد ہونے والی 25ویں اسلامی سیاحتی نمائش مذہبی اور بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جبکہ سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مذہبی سیاحت کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ملک ہے، جہاں ہر سال سکھ، ہندو اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے زائرین اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج اور عمرہ کے نظام میں نمایاں سہولتیں فراہم کی ہیں، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایمان، عقیدے اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے تجویز دی کہ اگر پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور دیگر 57 اسلامی ممالک سیاحت کے شعبے میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں تو پوری اسلامی دنیا معاشی طور پر مزید مضبوط ہو سکتی ہے۔
امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالمی تنازعات، خصوصاً امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات، مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہییں تاکہ دنیا میں امن اور استحکام کو فروغ مل سکے۔
اس موقع پر نمائش کے آرگنائزر عبداللہ نے بتایا کہ سعودی عرب کی 42 سیاحتی کمپنیاں لاہور آئی ہیں، جس سے پاکستانی شہریوں کو عمرہ، سیاحت اور دیگر سفری سہولیات سے متعلق براہِ راست معلومات اور خدمات میسر آئیں گی۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل


