لینڈ کروزر فراڈ، مشکوک مالی لین دین، غیر قانونی بیرون ملک سفر اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی کو پنجاب سول سرونٹس رولز کے تحت ملازمت سے فارغ کر دیا گیا

عدنان بھٹی سے
لاہور: شہری سے لگثری لینڈ کروزر ہتھیانے،دھوکہ دہی اور پولیس رولزکی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر پنجاب پولیس کا ڈی ایس پی اظہر نوید خان نوکری سے برخاست، انکوئری میں قصور وار قرار پایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی اظہر نوید خان اسکے بیٹے نائیل اظہراور برکت علی کے خلاف شہری حافظ نعمان احمد کی مدعیت میں تھانہ اقبال ٹاون میں مقدمہ نمبر 320/2026 بتاریخ 2 مارچ 2026 کو دفہ406 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہوا۔
،پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی اظہر نوید خان اور اسکے بیٹے نائیل اظہر نے شہری حافظ نعمان سے لینڈ کروز اس بابت لی کہ کسی اعلی پولیس افسر کے زیر استعمال کیلئے چائیے،جس کا باقاعدہ ایگریمنٹ نائیل اظہر سے طے ہوا۔
19-12-2025 کو شہری کو ٹریکر کمپنی کی جانب سے ٹریکر اترنے کی کال موصول ہوئی،جس پر شہری حافظ نعمان نے ڈی ایس پی اظہر نوید،نائیل اظہر اور برکت علی کو فون کیا اور ٹریکر کی بابت پوچھا،ڈی ایس پی اظہر نوید نے شہری کو 96-H ماڈل ٹاون بلایا اور کہا لینڈ کروزر اسکے دوست شیخ اسلام کے زیر استعمال ہے لہذا اسکو گاڑی 20-01-2026 کو وآپس مل جائے گی۔
ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول فیصل علی راجا کی مرتب کردہ انکوئری رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ شہری نعمان نے ڈی ایس پی اظہر نوید پر سنگین الزام عائد کیا کہ ڈی ایس پی اظہر نوید،اسکا بیٹا نائیل اظہر اور برکت علی باہمی مشاورت سے ایک منعظم غیر قانونی طور پر گروہ چلا رہے ہیں جس پر وہ معصوم، شہریوں سے گاڑیاں لیکر بعد میں بھتے کا مطالبہ کرتے ہیں ،شہری نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اسکی گاڑی وآپسی مانگنے پر اس سے 50 لاکھ روپے کی کثیر رقم کا تقاضا کیا گیا۔
ڈی ایس پی اظہر نوید خان کے خلاف شہری کی درخواست پر انکوئری کی گئی اور ڈی ایس پی کو اعلی پولیس افسران کے سامنے پیش ہو کر صفائی دینے کا کہا گیا مگر اظہر نوید خان تین بار کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا،تاہم چوتھی باراردل روم پیشی کے دوران ڈی ایس پی سے اس پر لگائے گئے الزامات کے متعلق پوچھا گیا جس پر وہ کوئی ٹھوس شواہد اور جواز پیش نہیں کر سکا۔
ڈی ایس پی اظہر نوید کی ایف آئی اے اسلام آباد سے ٹریول ہسٹری بھی حاصل کی گئی ،اظہر نوید 08-04-2026 کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے انگلینڈ روانہ ہوا اور 30-05-2026 کو بیرون ملک سے پشاور ائیرپورٹ وآپس آیا،ڈی ایس پی اظہر نوید محکمہ پولیس کے رولز کی بھی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب ہوا،کیونکہ اس نے بیرون ملک سفر کیلئے نہ تو پاکستان ایکس لیو لی اور نہ ہی این او سی حاصل کیا،بلکہ بیرون ملک سفر کے دوران ایمیگریشن افسران کو بھی دھوکہ دیا اور اپنی شناخت چھپائی،جو کہ محکمہ کی نظر میں پولیس رولز کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
لہذا ڈی ایس پی اظہر نوید اور اسکا بیٹا نائیل اظہر متعدد گاڑیوں کی مالی معاملات اور مشکوک ٹرانزیکشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔اظہر نوید خان اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ،بدعنوانی اور دھوکہ دہی کا مرتکب ٹھہرا ہے۔
الزامات کا دفاع نہ کر پایا ہے۔بلکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہونا پایا گیا ہے۔پنجاب سول سرونٹس کے تحت ڈی ایس پی اظہر نوید خان کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوکری سے برخاست کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 10 گھنٹے قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 10 گھنٹے قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 4 گھنٹے قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 11 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 11 گھنٹے قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 11 گھنٹے قبل




