Advertisement
تجارت

امریکا ایران حملوں میں شدت، خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ

برینٹ خام تیل کے فیوچر 2.77 ڈالر یا 3.14 فیصد اضافے کے ساتھ 90.87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 15 days ago پر Jul 20th 2026, 4:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا ایران حملوں میں شدت، خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ

: مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث پیر کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برینٹ خام تیل 90 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔

برینٹ خام تیل کے فیوچر 2.77 ڈالر یا 3.14 فیصد اضافے کے ساتھ 90.87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جو 11 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ ہفتے برینٹ کی قیمت میں مجموعی طور پر 15.9 فیصد اضافہ ہوا، جو اپریل کے بعد سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آءی) خام تیل 2.35 ڈالر یا2.85 فیصد اضافے کے بعد 84.84 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا، جو 12 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں گزشتہ ہفتے 15.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مارچ کے اوائل کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار بڑھوتری ہے۔

ہفتے کے اختتام پر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی، جہاں امریکا نے مسلسل نویں رات بھی ایران میں حملے کیے، جبکہ کویت اور بحرین نے بھی ایرانی حملوں کی اطلاعات دی ہیں۔

دونوں ممالک نے حالیہ دنوں میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی نافذ کیے ہوئے ہے، جبکہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ان جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو اس کے مقرر کردہ بحری ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ دنیا کی تقریباً 20 فیصد حصے کی تیل تجارت اسی اہم آبی گزرگاہ سے ہوتی ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کے مطابق پیر کی صبح عمان کے شمال مغرب میں واقع کمزار کے قریب ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔

Advertisement
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

  • 11 گھنٹے قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

  • 3 دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق

ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق

  • 3 دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

  • 10 گھنٹے قبل
سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

  • 3 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

  • 2 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

  • 3 دن قبل
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

  • 10 گھنٹے قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

  • 9 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement