Advertisement
پاکستان

 افغانستان سے دہشتگرد حملوں نے ہمارے صبر کا امتحان لیا ،مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، دفتر خارجہ

8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی، مشرقی القدس کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں کی بھی مذمت کی گئی،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jun 4th 2026, 2:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 افغانستان سے دہشتگرد حملوں نے ہمارے صبر کا امتحان لیا ،مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہےکہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے تسلسل نے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا ہے  لہٰذا پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ملک ہے، ہزاروں پاکستانی شہری دہشتگردی کے باعث جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو سرحد پار سے منصوبہ بندی، مالی معاونت اور سرپرستی یافتہ دہشتگردی کا سامنا ہے، کوئی بھی ذمہ دار ریاست اپنی خودمختاری اور شہریوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے حملوں پر خاموش نہیں رہ سکتی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے تسلسل نے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا ہے، پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، اسی تسلسل میں پاکستان نے سرحدی علاقوں میں اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں اور پاکستان افغانستان سے یقین دہانی چاہتا ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔

علاوہ ازاں ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو ہفتے میں سفارتی سطح پر بہت مصروفیات رہیں، وزیراعظم نے چین کا کامیاب دورہ کیا، پاکستان اور چین مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے دورہ چین کے بعد امریکا کا دورہ کیا، امریکی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں نائب وزیراعظم نے امن کے قیام کیلئے کوششوں پر گفتگو کی، مارکو روبیو نے پاکستان کے ثالثی کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی، مشرقی القدس کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں کی بھی مذمت کی گئی، اسرائیل سے فوری طور پر غیر قانونی اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا گیا، ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کے مؤقف پر بدستور قائم ہے۔

بھارت سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق سے متعلق صورتحال پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، پاکستان انسانی حقوق کے معاملے پر یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کےساتھ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے چین، برطانیہ، یورپی یونین اور دیگر اہم عالمی شراکت داروں کے ساتھ بھرپور سفارتی رابطے کیے ہیں، جن کا مقصد علاقائی امن، عالمی تعاون اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنا ہے، وزیراعظم پاکستان نے 23 سے 26 مئی کے دوران چین کا اہم دورہ کیا جس میں چینی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 11 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 14 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 13 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
Advertisement