Advertisement

آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم چھٹے نمبر

رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زردان تیسرے نمبر پر ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jun 3rd 2026, 5:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم چھٹے نمبر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی۔

رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زردان تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ سلمان علی آغا 5 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور بھارتی بیٹر شبمن گل کا 5واں نمبر ہے۔

بولرز رینکنگ:

آئی سی سی ون ڈے بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے جب کہ انگلش بولر جوفرا آرچر دوسرے اور جنوبی افریقا کے کیشو مہراج کا تیسرا نمبر ہے۔

پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 7 درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی 4 درجے ترقی کی بدولت 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ:

آئی سی سی آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی کا تیسرا نمبر ہے۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں سلمان علی آغا 1 درجے تنزلی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شاداب خان 75 ویں نمبر پر ہیں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 10 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 9 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement