سیز فائر کے باوجود امریکی جارحیت کا سلسلہ جاری، ایرانی ٹھکانوں فضائی پر حملے،ایران کا بھرپور جواب
پاسداران انقلاب نے اُس فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں واقع جزیرہ سیریک کے ایک مواصلاتی ٹاور پر حملہ کیا گیا تھا،حکام


تہران :سیز فائر کے باوجود امریکہ کی جانب سے ایران کے دفاعی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے جواب میں ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے شہر گورُک اور جزیرہ قشم میں ایرانی ریڈار اور ڈرون تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔
ایکس (X) پر جاری ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ یہ کارروائی ایران کی جارحانہ سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی، جن میں بین الاقوامی پانیوں میں ایک MQ-1 ڈرون کو نشانہ بنانا بھی شامل تھا۔سینٹ کام کے مطابق امریکی افواج نے ایرانی فضائی دفاعی نظام، ایک گراؤنڈ کنٹرول سٹیشن، اور دو یک طرفہ حملہ آور ڈرونز کو تباہ کیا، جو علاقائی سمندری راستوں سے گزرنے والے جہازوں کے لیے واضح خطرہ تھے۔
پاسداران انقلاب کاامریکی فضائی اڈے پر جوابی حملہ
ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اُس فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں واقع جزیرہ سیریک کے ایک مواصلاتی ٹاور پر حملہ کیا گیا تھا۔
فارس نیوز کے مطابق آئی آر جی سی نے کہا کہ ہرمزگان صوبے کے جزیرہ سیریک پر واقع مواصلاتی ٹاور پر امریکی فوج کی جارحیت کے تقریباً ایک گھنٹے بعد آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے جنگی طیاروں نے اُس فضائی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے یہ حملہ کیا گیا تھا اور مقررہ اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب کویتی فوج کے جنرل ا سٹارنے اعلان کیا ہے کہ ملک کا فضائی دفاع اس وقت میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔
فوج نے کہا کہ اگر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو وہ دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کرنے کی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ کویت بھر میں سائرن بج اٹھے اور فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا تھا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل





