یہ حادثہ حالیہ برسوں میں امریکا کے مہلک ترین صنعتی حادثات میں شمار کیا جا رہا ہے۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،حکام


واشنگٹن :امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک کاغذ کے کارخانے میں کیمیائی ٹینک پھٹنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق تمام لاپتا افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔
برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق واشنگٹن کے شہر لانگ ویو میں قائم جاپانی کمپنی نِپون ڈائنو ویو پیکیجنگ کی پیپر مل میں ہونے والے دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے مزید 9 کارکنوں کی لاشیں برآمد کر لیں۔ اس سے قبل دو ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی تھی۔ حکام نے بتایا کہ دھماکا ایک ایسے بڑے ٹینک میں ہوا جس میں ” وائٹ لِکر“ نامی کیمیائی محلول موجود تھا۔
اخبار کے مطابق یہ محلول کاغذی گودا (پیپر پلپ) تیار کرنے کے عمل میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور سوڈیم سلفائیڈ شامل ہوتے ہیں۔ ریسکیو اور سرچ آپریشن کئی روز تک جاری رہا، جس دوران امدادی اہلکاروں نے بند علاقوں میں ملبہ ہٹایا جبکہ ڈرونز کے ذریعے بھی متاثرہ مقام کا جائزہ لیا گیا۔
فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف کرٹ اسٹیچ کے مطابق پھٹنے والے ٹینک میں تقریباً 34 لاکھ لیٹر کیمیائی مواد موجود تھا۔ حکام نے تصدیق کی کہ کیمیائی آلودگی قریبی کولمبیا دریا تک پہنچ گئی، تاہم ابتدائی ٹیسٹوں میں فضائی معیار یا لانگ ویو شہر کے پینے کے پانی پر کسی منفی اثرات کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ حالیہ برسوں میں امریکا کے مہلک ترین صنعتی حادثات میں شمار کیا جا رہا ہے۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 15 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل





