وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی،صدارتی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے فِٹ قرار
صدر ٹرمپ کی تمام ضروری ویکسینیشنز اور عمر کے لحاظ سے کی جانے والی تمام احتیاطی طبی اسکریننگز بروقت اور مکمل طور پر اپ ڈیٹ ہیں، رپورٹ


واشنگٹن ڈی سی:وائٹ ہاؤس نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےمیڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق جاری کر دہ رپورٹ میں صدر ٹرمپ کومکمل طور پر صحت مند اور صدارتی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے فِٹ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدرکے معالج ڈاکٹر شان باربیلا نے بتایاہے کہ صدر ٹرمپ کی ٹانگوں میں سوجن کی پہلے کے مقابلے میں بہتر ہو چکی،ہاتھوں پر نشانات اور نیل بار بار مصافحہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے آفیشل فزیشن کی جانب سے جاری کردہ اس میمو میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی مجموعی صحت نہ صرف بہترین اور تسلی بخش ہے، بلکہ وہ غیر معمولی طور پر متحرک ہیں۔
طبی ماہرین کے پینل کی جانب سے کی جانے والی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ میں صدر ٹرمپ کے اہم جسمانی نظاموں کے حوالے سے درج ذیل تفصیلات سامنے لائی گئی ہیں:
صدر کا دل اور پھیپھڑے بہترین اور متحرک حالت میں کام کر رہے ہیں۔
ان کا اعصابی نظام اور ذہنی صلاحیتیں مکمل طور پر درست اور مستحکم پائی گئی ہیں۔
صدر ٹرمپ کی تمام ضروری ویکسینیشنز اور عمر کے لحاظ سے کی جانے والی تمام احتیاطی طبی اسکریننگز بروقت اور مکمل طور پر اپ ڈیٹ ہیں۔
معالج نے صدر ٹرمپ کو اسپرین کے استعمال، جسمانی سرگرمیاں بڑھانے اور وزن کم کرنے کا مشورہ دیا ہے، صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈکل سینٹر میں تیسری بار ہوا۔
دوسری جانب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے میڈیکل اورعلمی امتحان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ بہت اچھی آئی ہے،علمی امتحان میں 30 میں سے 30 نمبرلئے، جو پہلے کوئی امریکی صدر نہیں حاصل نہیں کر سکا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل





