معاہدے کے بہت قریب ہیں،ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا اور نہ خریدے گا،ٹرمپ
اگر ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کرنا پڑے گا، جو ہم چاہتے ہیں وہ ایران سے حاصل کررہے ہیں،امریکی صدر


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا اور ایٹم بم بھی نہیں خریدے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں، اگر ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کرنا پڑے گا، جو ہم چاہتے ہیں وہ ایران سے حاصل کررہے ہیں، کسی جلدی میں نہیں، ورنہ اچھی ڈیل نہیں ہوگی، سارے پتے امریکا ہی کے پاس ہیں۔
صدرٹرمپ نے جمعہ کو آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا مگر اب کہا کہ ڈیل پردستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائےگی، ایران اس وقت بہت بری پوزیشن میں ہے، ایران کی فوج، نیوی اور فضائیہ کا مکمل صفایا کیا جاچکا ہے۔ امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ تنازع کے بجائے معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ کسی بھی سمجھوتے کے بعد آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار انتہائی سخت مؤقف رکھتے ہیں اور بات چیت میں وقت لگ رہا ہے تاہم واشنگٹن اس معاملے میں جلد بازی کے بجائے پائیدار نتائج چاہتا ہے، امریکا نے ایران کی عسکری قیادت اور دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنایا لیکن ایرانی فوج کو مکمل طور پر تباہ کرنے سے گریز کیا گیا۔
ٹرمپ کے مطابق بعض سابق جنگوں سے یہ سبق ملا ہے کہ کسی ملک کے تمام ریاستی ڈھانچے کو ختم کر دینا طویل المدتی عدم استحکام کا باعث بنتا ہے، ماضی میں عراق میں ہونے والے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار مختلف حکمت عملی اپنائی گئی تاکہ مستقبل میں خطے میں استحکام کی راہ ہموار کی جا سکے۔
علاوہ ازیں نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ نے معاہدے کی شرائط کو مزید سخت کرنے کی کوشش کی ہے اور نیا فریم ورک ایران کو دوبارہ غور کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ واضح نہیں کہ تبدیلیاں کس نوعیت کی ہیں، تاہم ایکسِیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ نے معاہدے کے کئی نکات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے، خاص طور پر ایران کے جوہری مواد کے حوالے سے۔
یہ نئی ترامیم مذاکرات کو کئی دنوں تک طول دے سکتی ہیں، اس سے پہلے کہ فیصلہ ہو کہ آیا یہ معاہدہ اس جنگ کو ختم کرے گا جو 28 فروری کو امریکہ اور صیہونیوں کے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 3 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 20 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 6 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل





