ایندھن کی لاگت کسی بھی ائیرلائن کے آپریشنل اخراجات کا ایک بڑا حصہ ہوتی ہے لہٰذا فیول کی قیمت میں کمی سے فضائی کمپنیوں کے مالی بوجھ میں نمایاں کمی متوقع ہے،ذرائع


اسلام آباد:حکومت نے ائیرلائنز اور ایوی ایشن سیکٹر کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے کمرشل طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حالیہ کمی کے بعد ملک میں جیٹ فیول کی نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ایندھن کی لاگت کسی بھی ائیرلائن کے آپریشنل اخراجات کا ایک بڑا حصہ ہوتی ہے لہٰذا جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے فضائی کمپنیوں کے مالی بوجھ میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
اسی تناظر میں ملک بھر میں اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ متعلقہ ائیرلائنز کی جانب سے کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اب تک مجموعی طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے فی لیٹر تک کمی کر چکی ہے جسے شعبۂ ہوا بازی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے قبل 28 فروری کو جیٹ فیول 188 روپے لیٹر تھا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل






