Advertisement

 ایران کے ساتھ جو بھی معاہدہ طے پائے گا وہ ایک اچھا اور مؤثر معاہدہ ہو گا،پیٹ ہیگستھ

وزیر جنگ نے پاکستان کو امریکا کا مخلص دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل امن مذاکرات اور علاقائی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 30th 2026, 5:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ایران کے ساتھ جو بھی معاہدہ طے پائے گا وہ ایک اچھا اور مؤثر معاہدہ ہو گا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن ڈی سی: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جو بھی معاہدہ طے پائے گا وہ ایک اچھا اور مؤثر معاہدہ ہو گا،تاہم انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکا اپنے مفادات کے تحفظ اور خطے میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور ضرورت پڑنے پر جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جبکہ تہران بخوبی جانتا ہے کہ کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسے کیا اقدامات کرنا ہوں گے۔ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے ہیں۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ کوشش ہے ہر ماہ دفاعی ٹیمیں آپس میں ملیں، صدر ٹرمپ امریکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے معاہدہ کریں گے، ایران سے متعلق ہمارے اہداف میں تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیر دفاع کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے، یوکرین کی مدد کے لیے یورپ سے تعاون کریں گے، یوکرین کو جو بھی مدد درکار ہو گی فراہم کریں گے، آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر جنگ نے پاکستان کو امریکا کا مخلص دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امن مذاکرات اور علاقائی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

علاوہ ازاں انہوں نے مزیدکہا کہ ان کی چینی وزیر دفاع کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی۔ جس میں مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی منظوری دیتے وقت امریکی مفادات کو اولین ترجیح دیں گے۔

پریس بریفنگ میں انہوںنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف کو دہرایا کہ اتحادی ممالک کو اپنی دفاعی ضروریات کے لیے زیادہ ذمہ داری خود اٹھانی چاہئے، ٹرمپ طویل عرصے سے یورپی اور نیٹو اتحادیوں پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ واشنگٹن پر انحصار کم کریں۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 19 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 39 منٹ قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
Advertisement