Advertisement
پاکستان

 امریکا ،ایران جنگ رکوانے کے لیے بہت کام ہوچکا، معاملات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم

پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے حل کی حمایت کی ہے، کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 25th 2026, 3:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 امریکا ،ایران جنگ رکوانے کے لیے بہت کام ہوچکا، معاملات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم

بیجنگ:وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے بہت کام ہوچکا ہے اور معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، چین کے چار نکاتی ایجنڈے کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پیش کیا گیا چار نکاتی ایجنڈا خطے میں امن کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے اور پاکستان اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے حل کی حمایت کی ہے، کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ خطے کے امن اور معیشت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ سفارتی رابطوں میں فیلڈ مارشل نے بھی اہم کردار ادا کیا اور مختلف سطحوں پر ہونے والے رابطوں کو مؤثر بنانے میں معاونت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آج چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ چینی صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کے دوران پاک چین تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور دوطرفہ شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو گریٹ ہال آف دی پیپلز آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا جبکہ چین کے وزیراعظم اپنے پاکستانی ہم منصب کا استقبال کریں گے۔

علاوہ ازاں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے جن میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ اس موقع پر معاہدوں کے تبادلے کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ میں تیانمن اسکوائر جا کر عوامی ہیروز کی یادگار پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔

وزیراعظم پاک چین سفارتی تعلقات کی پچھترویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جہاں دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کیا جائے گا۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 16 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 11 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 13 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 17 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
Advertisement