امریکا ایران معاہدے کا اعلان پاکستان کرے گا،جسے ’اسلام آباد ڈیکلریشن‘ کا نام دیا جائے گا،سعودی میڈیا
ن بات چیت کا اگلا دور اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں حتمی معاہدے میں متفقہ نکات پر مذاکرات کے لیے واشنگٹن اور تہران اپنے وفود کے سربراہان کو بھیجیں گے،رپورٹ


ویب ڈیسک:سعودی میڈیا کی جانب سے ایک اہم ترین دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ ’مفاہمتی یادداشت‘ کا اعلان فریقین کے بجائے پاکستان کرے گا اور مذاکرات کا اگلا مرحلہ بھی 5 جون کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے نشریاتی اداروں، العریبیہ اور الحدث نے اعلیٰ ترین ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان فریقین کی غیر موجودگی میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ عبوری معاہدے کا اعلان کرے گا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے آئندہ مرحلے کی راہ ہموار ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اس اعلان کے بعد توقع ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کا اگلا دور بھی اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں حتمی معاہدے میں متفقہ نکات پر مذاکرات کے لیے واشنگٹن اور تہران اپنے وفود کے سربراہان کو بھیجیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کا آئندہ دور 5 جون کو ہونے کا امکان ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی معاہدہ محض ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی صورت میں ہوگا، جسے ’اسلام آباد ڈیکلریشن‘ کا نام دیا جائے گا۔ اس معاہدے کے بعد حتمی اور حل طلب نکات پر تفصیلی مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ رپورٹ میں ایران ذرائع کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ایران کی قومی سلامتی کونسل اس معاہدے کی منظوری دے دیتی ہے تو اسے حتمی توثیق کے لیے ایران کے سپریم لیڈر کو بھیجا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عرب اور ایرانی میڈیا سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اگر یہ معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا تو اسے ’اسلام آباد ڈیکلریشن‘ کا نام دیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اشارہ دیا ہے کہ ایران جنگ کے حوالے سے باقاعدہ اعلان آج کسی وقت متوقع ہے۔ صدر ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پر تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور ایران کے ساتھ معاہدے پر کافی حد تک اتفاق ہوچکا ہے۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 14 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 12 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 17 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago



