وزیر اعظم کی صدر شی سے ملاقات،دونوں ممالک نےایک ناقابلِ شکست روایتی دوستی قائم کی،چینی صدر
مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے،شی جن پنگ


بیجنگ:وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ، جس میں دوران چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پرانا دوست قرار دیا اور کہا کہ چین اور پاکستان نے ایک ناقابلِ شکست روایتی دوستی قائم کی ہے، اعلیٰ سطح پر سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانا چاہئے۔
چینی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے کی صورتحال، سکیورٹی تعاون اور باہمی شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں صدر شی نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستانی کردار کو سراہا۔
اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کو یکطرفہ پالیسیوں اور سرد جنگ کی حامی ذہنیت کی مشترکہ مخالفت کرنی چاہئے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں تیانمن سکوائر پر عوامی ہیروز کی یادگار پر حاضری دی، وزیراعظم کے یادگار پہنچنے پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں پیش کی گئیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یادگار پر پھول رکھے، چین کے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر وفاقی وزراء پاکستانی وفد کے ارکان اور چین کےاعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم پاک چین سفارتی تعلقات کی پچھترویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جہاں دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کیا جائے گا۔
اس سے قبل شہباز شریف نے چینی صدر سے ملاقات کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان-چین دیرینہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔
دوران ملاقات شہباز شریف نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں انقلابی کردار ادا کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے اپنی توقعات اور عزم کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان-چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، اسٹریٹجک، سیکیورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
معروف مزاحیہ اداکار رفیع خاور المعروف ننھا کی برسی آج منائی جا رہی ہے
- 25 منٹ قبل

صدرِ زرداری نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دی
- 20 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا اچانک ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ٓآئندہ وفاقی بجٹ میں 1126 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کرنے کا تخمینہ
- ایک دن قبل

اوگرا نے ایک دفعہ پھر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- ایک دن قبل

ملائیشیا،16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی
- ایک دن قبل

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- ایک دن قبل

لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزی،ایران کا امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ معطل ، مذاکرات سے انکار
- 20 گھنٹے قبل

سیز فائر کے باوجود امریکی جارحیت کا سلسلہ جاری، ایرانی ٹھکانوں فضائی پر حملے،ایران کا بھرپور جواب
- ایک دن قبل

چین کے ساتھ کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے، وزیراعظم
- ایک دن قبل

پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل
پاکستان نے طویل مدتی تنازعات کے پھیلاؤ کے اثرات کے خطرات سے خبردارکردیا
- 21 منٹ قبل






