’نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے‘، حزب اللہ کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار کردیا
لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کیلئے مزاحمت جاری رکھیں گے،چاہےدشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے،نعیم قاسم


بیروت:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کویکسر مسترد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے ایک بار پھر اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی صورت میں ہتھیار نہیں ڈالے گی اور اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیتی رہے گی
اپنے حالیہ بیان میں نعیم قاسم نے کہا کہ براہِ راست مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور لبنان کی حکومت کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ براہِ راست بات چیت کا راستہ ترک کرکے بالواسطہ مذاکرات کی پالیسی اپنائے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلد بازی میں غیر ضروری رعایت دی ہے جسے حزب اللہ مسترد کرتی ہے۔
بیان میں سربراہ حزب اللہ کا کہنا تھا کہ مزاحمت مضبوطی سے جاری ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی، حکام کوبراہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اپنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کیلئے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہےدشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 3 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 6 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- an hour ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 21 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 13 minutes ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 3 hours ago









