Advertisement

ایران امریکہ مذکرات: عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

عراقچی مسقط اورروس کادورہ بھی کرینگے،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوسی ہماری اولین ترجیح ہیں،علاقائی صورتحال اوردوطرفہ امورپرمشاورت کیلئےدورہ کروں گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 24th 2026, 8:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران امریکہ مذکرات: عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

تہران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا جس میں وہ علاقائی صورتحال ، دو طرفہ امور اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ آج شام سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے، جس کے تحت وہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو جائیں گے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی ان ممالک کو خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کریں گے، جس میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے پیدا ہونے والی کشیدگی اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر اثرات شامل ہیں۔

جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مسقط اورروس کادورہ بھی کرینگے،ہمارے پڑوسی ہماری اولین ترجیح ہیں،علاقائی صورتحال اوردوطرفہ امورپرمشاورت کیلئےدورہ کروں گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی مختصرٹیم کےہمراہ آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے،امریکااورایران کےدرمیان اسلام آباد امن مذاکرات کادوسرادورمتوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی لاجسٹک اورسیکیورٹی ٹیم مذاکراتی عمل کیلئے اسلام آباد میں پہلے سے موجودہے،ایران اورامریکاکےدرمیان امن مذاکرات کادوسرا دوراسلام آباد میں ہوگا۔

دوسری جانب سیاسی وسفارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ عراقچی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی انتہائی بلند سطح پر ہے، اور پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکراتی عمل بھی جاری بتایا جا رہا ہے۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
Advertisement